جہازوں کو بھی ’’فیس ماسک‘‘ پہنا دیےگئے

جکارتہ (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کا دنیا بھر میں خیال رکھا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے انڈونیشیا نے سرکاری ایئر لائن کے جہازوں کو فیس ماسک پہنا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن کو بھی ماسک پہنا دیے گئے ہیں ۔انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن’’ گرودا‘‘ انڈونیشیا نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے اپنے 5 طیاروں پر ماسک پینٹ کیا ہے۔ گرودا انڈونیشیا نے اپنے طیاروں کے آگے نیلے رنگ کا ماسک پینٹ کیا ہے تاکہ اس سے

حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم ‘آؤ ماسک پہنتے ہیں’ کو حمایت حاصل ہو سکے۔ اور عوام کو ماسک کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے ۔انڈونیشیائی میڈیا کے مطاابق یہ طیارے ملکی پرواز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی پرواز سنگاپور اور جاپان میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔گروڈا انڈونیشیا کے 5 طیاروں پر 60 لوگوں نے مل کر 120 گھنٹوں میں یہ ماسک پینٹ کیے ہیں۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 500 سے زائد ہو چکی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button