حامزہ مختار نے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی محبت میں گرفتارلاہور کی رہائشی خاتون حامزہ مختار نے سنگین جنسی الزامات سے متعلق بتایا ہے کہ میں نے بابراعظم پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں، کوئی شک نہیں میری مالی سپورٹ کے ساتھ بابراعظم نے بھی بڑی محنت کی، بیوٹی پارلرمیں 40 ہزار کما کر سارا خرچ کرتی تھی، 70 لاکھ کا میرے اوپر سود چڑھایا جو میں نے ایک سال قبل اتارے ہیں، میرا مطالبہ پیسوں کا نہیں شادی کا ہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامزہ مختار نے کہا بابراعظم نے 2010ء میں انہیں ان کے گھر میں شادی کی پیش کش کی

تھی لیکن دونوں خاندان متفق نہیں تھے ، وہ 2011 میں بابر کے ساتھ کورٹ میرج کے لیے بھاگیں اور پھر گلبرگ اور پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں مختلف مکانوں میں رہائش پذیر رہیں،بابرنے حالات دیکھتے ہوئے مجھ سے شادی سے انکار کردیا۔حامزہ کے مطابق انہوں نے سیلون پر نوکری کرکے حاصل ہونے والی تمام آمدنی بابراعظم کو دے دی تھی۔ بابر اعظم نے مجھے مارنے اور ڈرانے کی دھمکیاں دی ہیں، میری قانونی کاروائی کے بارے لیگل ٹیم بتا سکتی ہے، میں 10سال سے خاموش نہیں بلکہ 2017ء میں بھی پولیس سٹیشن گئی، میری وہاں شکایت رجسٹرڈ تھی لیکن صلح اس لیے کی تھی کہ مجھے بابر اعظم سے حد زیادہ محبت ہے، محبت تھی تو میں اس حد تک گئی، بغیر لالچ تو کوئی کسی کے ساتھ اس طرح نہیں کرتا، میرا کوئی لالچ نہیں ، محبت کرنے والا ریکارڈ نہیں رکھتا، محبت تھی تو میں نے یہاں تک اس کا ساتھ دیا، میں بابر اعظم کے ایک پیسے کی روادار نہیں، میں سیلف میڈ خاتون ہوں، میں نے اس کیلئے بڑی محنت کی جدوجہد کی کہ یہ کسی مقام پر پہنچ جائے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نے بھی بڑی محنت کی ہے، وہ بڑا قابل پلیئر ہے۔لیکن یہ سب کچھ بننے کیلئے انسان کو مالی امداد کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔مزہ مختار نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر بابراعظم کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے کپتانی سے ہٹائے ورنہ میں پی سی بی کے دفتر کے باہر خود سوزی کرلوں گی۔خاتون نے الزام لگایا کہ پی سی بی کی جانب سے دلوائے جانے والے کمروں میں ساتھ والا کمرہ ہمیشہ میرا ہوتا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button