ملتان جلسے سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

ملتان (نیوز ڈیسک) ن لیگ کی ضلعی صدر نے ساتھیوں سمیت پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو ملتان جلسے سے قبل تنظیمی طور پر بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ جلسے سے عین ایک دن قبل ن لیگ خواتین ونگ ملتان کی صدر اور ان کی ساتھیوں سے محروم ہوگئی ہے۔ ن لیگ ملتان خواتین ونگ کی ضلع صدر داکٹر حمیدہ خانم نے دیگر خواتین عہدیداران کے ہمران نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ہفتے کے روز خواتین ونگ ملتان کی ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم نے مختلف یونین کونسلز کی

عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کو باقاعدہ خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔ داکٹر حمیدہ خانم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ پاک فوج، دفاعی ادارے کے خلاف اور اور یہ بیانیہ ملک و قوم دشمن ہے۔ہم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے بیانیے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں، 30 نومبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔سابقہ لیگی خاتون رہنما ڈاکٹر حمیدہ خانم نے مزید کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ 22سال تک وفا کی لیکن نتیجہ یہ سامنے آیا کہ نواز شریف اور مریم نواز بھارت کو خوش کرنے کیلئے ان کا بیانیہ اپنا کر ملک وقوم کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہو گئے ہیں۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی کا بیانیہ پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے اس لیے اب اس جماعت کیساتھ مزید نہیں چل سکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ن لیگ بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ، ثناء اللہ زہری سمیت ن لیگ کے کئی رہنما پارٹی قائد کے بیانیے کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کر چکی ہیں۔ اس صورتحال میں نواز شریف نے بھی واضح کیا ہے کہ پارٹی کے جو رہنما ان کے بیانیے کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں، وہ جماعت کو خیرباد کہہ دیں۔دوسری جانب پیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی ن لیگ کی سابق ایم پی اے فرح منظور بلوچ رند نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر

چیمہ سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیات اور وہاڑی سے ن لیگ کی سابق ایم پی اے فرح منظور بلوچ رند سے ملاقات میں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر پیر ہارون شاہ کھگہ، پیر سلمان شاہ کھگہ، غضنفر الیاس بندیشہ، امجد خان، چودھری تنویر سندھو، ابوبکر سندھو اور مجاہد زاہد بھی موجود تھے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button