حکومت نےمارکیز اور ٹینٹ میں شادیوں کی اجازت دیدی،لیکن شرائط کیا ہونگیں؟جانئے تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت صحت نے ملک بھر کے شادی ہالز کو تقریبات کی مشروط اجازت دے دی ہے۔وزارت صحت کے ہدایت نامے کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز کو ہوادار اور کشادہ بنانا ہوگا۔ شادی ہالز کی کھڑکیوں کی تعداد زیادہ ہونا لازمی قرار دیا گیا جبکہ کینوپی کی چھت اور دیواروں کے درمیان خاطرخواہ فاصلہ رکھنا ہوگا۔ہدایت نامہ کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز میں کرسیوں کے درمیان کم از کم چھ فٹ فاصلے کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ شادی میں شریک افراد کو ماسک اور ہینڈ سنیٹائیزر فراہم کرنے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ شادی کی تقریب میں آنے والوں کا درجہ حرارت چیک کرنا بھی لازمی ہوگا۔

محکمہ صحت کے نئے ہدایت نامے کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز میں وینٹی لیشن کیلئے کھڑکیاں بنائیں۔ شادی کی تقریب کے شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 3 سو اور دورانیہ دو گھنٹے ہی ہوگا۔وفاقی محکمہ صحت کے ہدایت نامے کے مطابق 9 سو مربع فٹ جگہ میں 25 افراد پر مشتمل تقریب ہوسکتی ہے۔ شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے بند کرنا ہوں گی۔ہدایات کے مطابق تمام شرکا کو ماسک اور ہینڈ سنیٹائیزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تقریب میں آنے والوں کا درجہ حرارت چیک کرنا بھی ضروری ہے۔شادی کی تقریب میں شریک افراد ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں گے اور مہمانوں کو پیپر ٹاولز دیئے جائیں گے۔۔یاد رہے کہ 6 نومبر 2020 کو این سی او سی کی میٹنگ ہوئی جس میں شادی کی انڈور تقریبات پر 20 نومبر سے پابندی لگا نے کا فیصلہ کا کیا گیا جبکہ کھلی جگہوں پر 300 سے کم اجتماع کی اجازت دی گئی تھی۔جس کے بعد 20نومبر 2020 کو پنجاب حکومت نے شادی کی انڈور تقریبات پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ آج سے انڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ آوٹ ڈور تقریبات کے لیے 300 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی ہو گی،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی اور کورونا کے پھیلاو یا اموات پر منتظم ذمہ دار ہو گا اور کورونا ایس او پی کی خلاف وزری پر بھی منتظم کے خلاف کارروائی ہو گی۔حکام نے مزید کہا کہ تقریب کا انعقاد،جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا،مارکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button