لاہور میں شہری نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی مارکربونٹ پر گرا دیا ، ویڈیو وائرل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی جیل روڈ پر کالے شیشوں والی کار نے ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار دی لیکن ٹریفک وارڈن جمپ لگا کرکار کے بونٹ پر لیٹ گیا۔لاہور کی مصروف ترین شاہراہ جیل روڈ پر جہاں ٹریفک وارڈن نے کالے شیشوں والی کار کو رُکنے کا اشارہ کیا تو کار ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک وارڈن پر چڑھانے کی کوشش کی۔ٹریفک وارڈن نے جان بچانے کیلئے جمپ لگا دی اور کار کے بونٹ پر لیٹ گیا۔سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے بننے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کار ڈرائیور اسی حالت میں تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی بھگارہا ہے، کچھ دور جا کر کار ڈرائیور نے زِگ زیگ کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو سڑک پر پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔

خوش قسمتی سے وسیم نامی وارڈن زخمی ہونے سے بچ گیا تاہم پولیس نےوارڈن کی مدعیت میں نامعلوم کار مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔ سٹی ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) سید حماد کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹا جائے گا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے وارڈن پر چڑھا دی۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ سی ٹی او کے حکم پر نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button