تحریک انصاف گلگت بلتستان کے بعد آزادکشمیر میں بھی حکومت بنانےکی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو آزادکشمیر میں فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے لیے بھی مضبوط ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر میں بھی متحرک کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے لیے سیاسی ٹیم میں وفاقی وزراء، پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین شامل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور، عامر کیانی، سیف اللّٰہ نیازی، بیرسٹر سلطان کو اہم اہداف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں ہوم ورک کیا جائے گا، امیدواروں کی فہرستیں بھی مرتب ہوں گی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف مضبوط حکومت بنائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمرن خان کی طرف سے گلگت بلتستان میں کابینہ کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی ، فتح اللہ ، راجاناصر عباس ، سہیل عباس، شمس لون ، راجامحمد زکریا ، حاجی شاہ بیگ کو گلگت بلتستان کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ جاوید مناوا ، وزیر کلیم ، اور راجا اعظم بھی کابینہ اراکین میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ کابینہ کی حلف بردادی تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس کے لیے عمران خان آئندے ہفتے بدھ کے روز گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اس دوران وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button