پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 45افراد لقمہ اجل بن گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 942 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 46 ہزار 861 زیر علاج ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 427، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 604، سندھ میں ایک لاکھ 70 ہزار 206، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 898،

بلوچستان میں 17 ہزار 46، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 556 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 619 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 355، اسلام آباد میں 307، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 161 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہو گئی ہے جب میں سے 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 861 ہے۔سندھ میں ایک لاکھ 70 ہزار 206، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 898، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 604، بلوچستان میں 17 ہزار 46، اسلام آباد میں 29 ہزار 427، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 556 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 619 ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 942 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 355، اسلام آباد میں 307، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 161 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button