پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی)میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران پاکستان میں 733.1 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 672 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران

ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں 61.1 ملین ڈالر یعنی 9 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 352.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت توانائی اور بنیادہ ڈھانچہ کے شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کا تسلسل جاری ہے اور رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران چین کی ایف ڈی آئی کا حجم 332.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2019 کیدوران چین میں پاکستان میں 64.3 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی تھی۔دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے، قرضے کی یہ رقم پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کیلئے استعمال ہوگی۔گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 25 کروڑ ڈالر کی بھی منظوری دی تھی، اور یہ رقم کوویڈ 19 وائرس سے نمٹنے کیلئے استعمال ہوگی۔ جب کہ گزشتہ روز ہی ایشیائی ترقیاتی بینک سے پنجاب کے 2 اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے تھے، معاہدے پر وزیر اعظم نے دستخط کئے ، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ معاہدے کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ میں 40 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے، سیالکوٹ میں 15 ارب روپے کی لاگت سے نكاسی آب، سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق منصوبے مکمل ہوں گے، اس کے علاوہ پارکس کا قیام اور شہر کی خوبصورتی کے متعدد منصوبے بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button