شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو کھری کھری سنادیں

لاہور(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ سے قومی کرکٹ ٹیم کو وطن واپس بھیجنے کی وارننگ پر سابق سافٹ بولر شعیب اختر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی اسکواڈ کے 6 ارکان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آخری وارننگ دی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پاکستان ٹیم کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں یہ کوئی کلب ٹیم نہیں ہے

بلکہ پاکستان کی قومی ٹیم ہے۔انہوں نے نیوزی لینڈ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی، آپ کو ہمارا حسان مند ہونا چاہتے تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان نے دورہ کیا، اس طرح کے بیانات دینے سے پہلے نیوزی لینڈ کو گریز اور محتاط رہنا چاہیے۔شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے اس تبصرے کہ ‘اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی تو ہم دورہ منسوخ کر دیں گے’ پر میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ کوئی کلب ٹیم نہیں ہے، یہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ہے، ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ ہماری کرکٹ ختم نہیں ہوئی، آپ کو ہمارا احسان مند ہونا چاہیے کہ ایسے مشکل وقتوں میں ہم نے آپ کے ملک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شعیب اختر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے بارے میں بات کر رہے ہیں، آپ کو تمیز کرنی چاہیے اور اس طرح کے بیان دینے سے گریز کرنے کے ساتھ آئندہ کے لیے محتاط رہنا چاہیے۔دوسری جانب شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو وطن واپس بھیجا گیا تو آپ کو سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے چاہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button