وزیراعظم کا قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن، سخت کاروائی کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف میرٹ پر کارروائی کی تو پی ٹی آئی کے 4 سے 5 ایم پی اے اور ایم این اے کم ہو سکتے ہیں ، ایک اہم افسر قبضہ مافیا کے گھر گیا اور کہا کہ میرا کچھ کرو ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ کرے وزیراعظم عمران خان قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر سکیں کیوں کہ ارب پتیوں کے جتنے محلات میرے سامنے بنے ہیں وہ بیواؤں ، یتمیوں اور مسکینوں کے خون پیسینے کی کمائی سے خریدی گئی ان

کی زمینوں پر بنے ہیں ، اب وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ قبضہ مافیا کی چیخیں نکلیں گی تاہم اگر ان کی حکومت کی طرف سے قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی گئی تو اس سے پی ٹی آئی کے اپنے بھی 4 سے 5 ایم پی اے اور ایم این اے کم ہو سکتے ہیں ، کیون کہ اس سے کچھ سیاست دان گرفتار ہوسکتے ہیں۔دوسری طرف لاہور پولیس نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کے چار بیٹوں کو گرفتار کر لیا ، جب کہ منشا بم خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ آٹو ،ہٹک گنز اور پسٹلز برآمد ہوئیں ، منشا بم اور اس کے بیٹوں نے شریف شہریوں کی زندگیاں اجیرن کی ہوئی تھیں ، منشا بم اور اس کے بیٹوں کے خلاف مختلف تھانوں میں ستر مقدمات درج ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ دو سال اپنے بہنوئی کی لاہور میں واقعہ زمین قبضہ گروپ سے نہیں چھڑوا سکے جس کے بعد انہوں نے یہ کام سرانجام دینے کے لیے عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا جنہوں نے اس کام کو بخوبی انجام دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button