اسرائیل کوتسلیم نہ کرنے کے اپنے موقف پرقائم ہیں ، وزیراعظم

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کسی ملک کا دباو نہیں ، پاکستان آج بھی اسرائیل کوتسلیم نہ کرنے کے اپنے موقف پرقائم ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے سے متعلق ہم پرکوئی دباؤ نہیں ہے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے آج بھی وہی پالیسی ہے ، قائداعظم کا موقف تھا کہ جب تک فلسطین کوحق نہیں ملتا تب تک پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرے گا ، ہماری حکومت کی سب سے بڑی کامیابی خارجہ پالیسی ہے ، سعودی عرب ، ایران اورترکی سےاچھےتعلقات ہیں، پہلے صرف بھارت کو اچھا قرار دیا

جاتا تھا لیکن موثرلابنگ سے بھارت کا چہرہ دنیا میں بے نقاب ہوا ہے، اور جہاں آج پاکستان کھڑا ہے50 سال پہلے یہ پوزیشن نہیں تھی ، امریکہ پہلے ڈومورکا کہتا تھا ، لیکن آج امریکہ بھی پاکستان کی تعریف کررہاہے ، کیوں کہ امریکہ اورطالبان کےدرمیان ہم نےمذاکرات کروائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناسےاموات میں اضافہ ہورہاہے جہاں کورونا سے یومیہ اموات 50 سےبھی بڑھ چکی ہیں ، مجھے لگ رہا ہے کہ ہسپتالوں پر دباو بڑھے گا جس کا ڈر ہے ، تاہم فیکٹریزسمیت روزگاردینے والے مراکزبند نہیں کریں گے ، کسی کو بے روزگار نہیں کرسکتے لیکن کاروبارایس اوپیز کے تحت ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم فیکٹریاں ، روزگار بند نہیں کریں گے ، کوروناسے بچاتے ہوئے لوگوں کوبھوک سےنہیں مارسکتے ، لیکن جس طرح پہلے ہم نے احتیاط کی ، اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے ، کوئی بھی ایسی چیزنہیں کرنی چاہیے جہاں لوگ اکٹھے ہوں ، ایس اوپیزپرعملدرآمد سے متعلق اسلام آبادہائیکورٹ کا بھی حکم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کیسزمیں اضافے سے ہسپتالوں پرپریشربڑھ رہاہے ، احتیاط نہ کی توہسپتالوں پر پریشر کے علاوہ معاشی حالات بھی بگڑسکتے ہیں ، مشکل سے معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں ، پاکستان کی معیشت برصغیر میں سب سے تیزی سے بحال ہوئی ، اس لیے ہمیں احتیاط کرنی ہے، پاکستان واحد ملک تھا جس نے رمضان میں بھی مساجد کو بند نہیں کیا ، علما نے حکومت سے تعاون کیا ، مساجد میں ایس او پیز پر عمل کیا گیا ، ایک بار پھرعلما سے اپیل کرتا ہوں کہ اس وقت احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے جلوس کرے این آراونہیں ملنے والا، اس لیے اپوزیشن عوام کی زندگیوں کوخطرے میں نہ ڈالے، ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کورونا کم نہیں ہوتا کوئی جلسہ اور جلوس نہیں کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button