عبدالرزاق کو کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ مل گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سليکشن کميٹی کے 4 ممبرز فارغ کرکے نئے ممبرز مقرر کردیئے ہیں۔ سليکشن کميٹی کے چيف سليکٹر مصباح الحق ہی ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی میں عبدالرزاق، شاہد انور، باسط علی شامل ہیں، محمد وسيم اور عبدالرحمن بھی سليکشن کميٹی کا حصہ ہیں۔ سابق قومی کپتان محمد يوسف کو ہائی پرفارمنس سينٹر کا بيٹنگ کوچ بنا ديا گيا ہے۔

عتيق الزمان اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر محمد زاہد بھی کوچنگ پينل ميں شامل کر لئےگئے ہیں ۔اس کےعلاوہ سابق آل راونڈر عبدالرزاق خيبرپختونخوا ، سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی سندھ ، عبدالرحمن سدرن پنجاب کے کوچ مقرر کردیئے گئے ہیں ۔ سابق قومی ٹیسٹ اوپنر محمد وسيم نادرن، لیجنڈری قومی بلے باز جاوید میانداد کے بھانچے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر فيصل اقبال بلوچستان اور شاہد انور سينٹرل پنجاب کے کوچ مقرر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button