شفقت محمود کا بچوں کیلئے ایک اور اہم اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، بچوں کی زندگیوں سے تو نہیں کھیل سکتے۔ایک انٹرویومیںانہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا تھا، بچے وباء پھیلانے کی وجہ بن سکتے ہیں، اس وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا۔شفقت محمود نے کہا کہ کم فیس لینے والے اسکول اس اقدام سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، جو اسکول آن لائن تعلیم نہیں دے سکتے وہ ہوم ورک دیں۔انہوں نے کہا کہ جب تعلیمی ادارے بند کرنے پڑتے ہیں تو بہت تشویش ہوتی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ اتفاقِ رائے سے ہی ہوا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان پرائیویٹ اسکول گرینڈ الائنس نے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 دسمبر تک نجی اداروں میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔کوئٹہ میں ترجمان بلوچستان پرائیویٹ اسکول گرینڈ الائنس نذر بڑیچ نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تجارتی مراکز اور بازار کھلے ہیں جبکہ سیاسی جلسے، جلوس اور ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں تو پھر تعلیمی ادارروں کو کیوں بند کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا تعلیمی سال پہلے ہی ضائع ہوچکا ہے اس لیے مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔نذر بڑیچ نے کہا کہ ونٹر زون کے نجی ادارے 15 دسمبر تک کھلے رہیں گے اور 25 نومبر سے سالانہ امتحانات منعقد کرائے جائیں گے۔ نجی تعلیمی اداروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے مگر ہمیں تعلیم دشمن اقدامات قبول نہیں ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کسی بھی اقدام کو ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button