یااللہ رحم فرما! صبح صبح انتہائی افسوسناک خبر، 59پاکستانی جان کی بازی ہا رگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ جب کہ 59 متاثرہ مریض جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار9 افراد کیسز رپورٹ جب کہ مزید 59 اموات سامنے آگئیں۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار803 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار115 ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار974 ہے۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار033 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے

مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار786، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 314 اوراسلام آباد میں 27 ہزار979 اوربلوچستان میں 16 ہزار891 ہے۔خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی تھی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا تھا۔جس کے بعد ستمبر کے وسط سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے اور یومیہ کیسز جو سیکڑوں میں اور اموات جو درجن سے بھی کم ہونا شروع ہوئی تھیں وہ بالترتیب اب ہزاروں اور درجنوں میں پہنچ چکی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button