چینی کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمت پہلے بڑھی تھی، 10 روز میں چینی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے کمی آئی ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی کے ہمراہ مشترکہ کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہیوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی گئی ہے۔ مارکیٹ میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں میں مسابقت کو یقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار گنے کا کرشنگ سیزن بروقت شروع ہوا ہے۔

پنجاب میں 10 نومبر سے گنے کا کرشنگ سیزن شروع ہوگیا ہے۔ کسان کے گنے کی بروقت فروخت شروع ہوچکی ہے۔ صوبائی حکومتیں کسانوں کو بروقت معاوضے بھی یقینی بنارہی ہیں۔حماد اظہر نے بتایا کہ چینی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے، 50 ہزار کے بجائے یومیہ جرمانہ 5 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوا لاکھ ٹن چینی درآمد کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت میں 10 سے 12 روپے کلو کمی آئی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایکس مل ریٹ اور ہول سیل ریٹ میں چینی کی قیمت میں 10 تا 12 روپے کمی واقع ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت مزید کم ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ چینی کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مکمل اسٹاک رکھے جائیں گے، وہاں پر چینی 68 روپے کلو دستیاب ہوگی۔حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب کی شوگر ملز مکمل گنجائش کے قریب آگئی ہیں، گنے کی فروخت شروع ہو گئی ہے، پوری کوشش ہے کسان کو گنے کی پوری قیمت ملے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 10 نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع ہو گئی ہے، تاریخ میں پہلی بار گنے کی کرشنگ وقت پر شروع ہوئی۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ریپ کے واقعات کی روک تھام پر غور کیا، اس جرم پر سزاؤں کی منظوری دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور،کراچی اور کوئٹہ میں آئی ٹی اکنامکس پارکس کی منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی مصنوعات کی برآمد میں پہلی سہ ماہی میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پیپلز

پارٹی گلگت بلتستان میں شرپسندی کر رہی ہے، جی بی میں گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، جس کی مذمت کرتے ہیں،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے درج ہوں گے۔شبلی فراز نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو شفاف اور آزادانہ قرار دیا اور نتائج پر اعتراج کرنے والوں کو قانونی فورم سے مدد لینے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button