سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ریاض(نیوز ڈیسک)دُنیا میں Pfizer سمیت کئی دوا ساز کمپنیوں نے کورونا کی روک تھام کی بہترین ویکسین بنانے کا دعوی کیا ہے، جس کے بعد بہت سے ممالک نے ان ویکسینز کے لیے ایڈوانس آرڈر دینا شروع کر دیئے ہیں تاکہ وہ اپنے شہریوں کو جلد از جلد کورونا کی وبا سے محفوظ رکھ جائیں۔ سعودی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اُمید ہے کہ کورونا کی کامیاب ترین ویکسین جلد مل جائے گی ۔ یہ ویکسین مملکت میں مقیم تارکین اور غیر ملکیوں کو مفت میں لگائی جائے گی۔ اس طرح مملکت میں روزگار کی غرض سے مقیم

لاکھوں پاکستانی بھی مفت میں ویکسین لگوا سکیں گے۔ وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہی ویکسین حاصل کی جائے گی جو تمام تجربات کے مراحل سے گزرنے کے بعد منظور کر لی گئی ہو۔اسے صحت کے عالمی اداروں کی جانب سے منظوری مل گئی ہو، اس کے لوگوں کی صحت پر مضر اثرات نہ ہو اور کورونا وائرس ختم کرنے کی بہترین صلاحیت کی حامل ہو۔ وزارت ترجمان کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ویکسین حاصل کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل ہو گا۔ وزارت صحت کی جانب سے اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ اگلے چند ماہ میں کورونا ویکسین دستیاب ہوگی۔اس وقت پوری دُنیا میں بہترین ویکسین حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، مختلف ممالک کی جانب سے اپنی تیار کردہ ویکسین کو بہتر ین ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اگلے چند ہفتوں میں ہی پتا چل سکے گا کہ کونسی ویکسین سعودی عرب میں متعارف کرائی جائے گی۔وا ضح رہے کہ دُنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر بہت زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے۔ تاہم سعودی مملکت کے بہترین انتظامات کی وجہ سے مملکت میں یومیہ کورونا کیسز 5 سو سے نیچے آ چکے ہیں۔دوسری جانب دُنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button