پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری، وزیراعظم عمران خان نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے باقاعدہ طور پر کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت صحت کو کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کرکے تجاویز تیار کرے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں امریکا سے خط و کتابت کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی پاکستان میں تیاری میں امریکا نے تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کورونا ویکسین پہلے اپنے شہریوں اور پھر اتحادیوں کو دے گا،

امریکا نے ویکیسین تیاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے وزارت صحت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کر کے فوری طور پر تجاویز بھجوائی جائیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں مزید48 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی کل تعداد 7 ہزار744 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد3لاکھ31ہزار760 ہوگئی ہے اور40 ہزار379 زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد27 ہزار555، خیبرپختونخوا44 ہزار932، سندھ ایک لاکھ 64 ہزار651، پنجاب ایک لاکھ 15 ہزار138، بلوچستان 16 ہزار846، آزاد کشمیرمیں6ہزار203 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار879افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار845، خیبر پختونخوا ایک ہزار330، اسلام آباد285، گلگت بلتستان95، بلوچستان میں 163 اور آزاد کشمیر میں147 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button