وزیراعظم نے، جنسی مجرمان کو نامرد کرنے کیلئے قانون بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن (جنسی صلاحیت سے محروم کرنا) کا قانون لانے کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر بحث کے دوران وزیراعظم نے کہا سنگین نوعیت کا معاملہ ہے قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی۔ یقینی بنایا جائیگا کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو۔اجلاس میں کچھ وزرا نے زیادتی کےمجرمان کیلئے سرےعام پھانسی کی سزا کو بھی قانون کا حصہ بنانےکامطالبہ کیا۔

فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری نے پھانسی کی حمایت کی۔عمران خان نے کہا کہ قانونی ٹیم نے ریپ قانون آرڈیننس کےمسودہ پرکام مکمل کرلیا ہے۔ وزیراعظم نے رائے دی کہ ابتدائی طورپرکیسٹریشن کےقانون کی طرف جاناہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات اور گواہوں کا تحفظ بھی قانون کا بنیادی حصہ ہوگا۔بعض وفاقی وزراء نے زیادتی کے مجرمان کو پھانسی کی سزا دینے کو نئے قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری نے بھی پھانسی کی حمایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے رائے دی کہ ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا۔علاوہ ازیں کابینہ نے پی ٹی وی کی جانب سے بھارتی براڈکاسٹرز کو کی جانے والی ادائیگی پر این او سی اجراء کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر امین الحق نے کابینہ اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سست روی کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیراعظم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جمعرات کو اعلی سطح کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button