حکومت کا مارکیٹس شام 6بجے بند کرنیکا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے مارکیٹس شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹس شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب لاہور چیمبر نے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی ہے۔ طارق مصباح نے کہا کہ مارکیٹس چھ بجے بند کرنے کے اعلان کے بعد رش میں مزید اضافہ ہو گا لہٰذا مارکیٹس چھ بجے بند نہ کی جائیں۔ تاجر ایس او پیز پر سو فیصد عمل کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شفقت محمود نے بتایا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے اور 11 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ دسمبر میں ہونے والے امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ہاسٹلز کے طلبہ کی ایک تہائی حصہ ہاسٹلز میں قیام کرسکیں گے، ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کررہے، ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ یا اپریل میں ہونے والے بورڈ کے امتحانات کو مئی میں کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کرنے کی تجویز دی جس سے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا۔ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو کی گئی اور کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ۔اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button