کورونا تشویشناک حد تک پھیل چکا ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے ، بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اسپتالوں پر دباوَ بڑھ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں اگر اہم فیصلے نہ کئے گئے تو بیماری کے پھیلاؤکا خدشہ ہے ، اور اگر کورونا کے کیسز مزید بڑھے تو اس کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ سکتاہے ، اسی بناء پر این سی اوسی کے اجلاس میں عالمی وباء کی نوعیت پر بات کی گئی۔

اس موقع پر شفقت محمود کاکہنا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں گے اور 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جس کےبعد 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہاں آن لائن نظام ہے وہاں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا اور جہاں آن لائن نظام نہیں ہوگا وہاں اساتذہ ہوم ورک دیں گے جب کہ اس حوالے سے فیصلے صوبائی حکومتیں کریں گی۔شفقت محمود کاکہنا تھا کہ دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات کو 15 جنوری تک ملتوی کردیا گیا ہے تاہم انٹری لیول کے امتحانات روٹین کے مطابق جاری رہیں گے اور انہیں ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیا جاسکتا ہے جب کہ یونیورسٹیز کے ہاسٹلز میں دور دراز علاقوں سے آنے والے ایک تہائی طلبہ کو رہنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ایک ریویو سیشن ہوگا جس میں بیماری کی صورتحال کو دیکھا جائے گا اور اس کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا اور 11 جنوری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ جن میں روزانہ کلاسز نہیں ہوتیں وہ چلتے رہیں گے جب کہ سینئر میڈیکلز کی ٹریننگز جاری رہیں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button