بچوںکو ہفتہ میں ایک دن اسکول بلا سکتے ہیں ،تعلیمی اداروں کو اجازت دیدی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکولز چاہیں تو ہفتہ میں ایک دن بچوں کو بلا سکیں گے ، ہماری تجویز ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں ، نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کو ہولڈ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ جو اسکولز آن لائن تعلیم دینا چاہتے ہیں وہ آن لائن تعلیم دیتے رہیں ، رواں سال کسی صورت بغیر امتحانات کے کلاسز میں بچوں کو پرموٹ نہیں کیا جائے گا ، نویں ، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات مئی اور جون میں لینے کا فیصلہ نہ کیا جائے ۔سعید غنی نے کہا کہ تمام غیر تدریسی سرگرمیاں

رواں سال مکمل طور پر تعلیمی اداروں میں بند کرنا چاہیے جب کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ شفقت محمود نے کہا بچوں کو آن لائن طریقے سے تعلیم دی جائے گی، 24 دسمبر تک گھر سے تعلیم جاری رہے گی۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبا کو رہنے کی اجازت ہوگی، اساتذہ کو بلانے کا فیصلہ سکول انتظامیہ کرے گی۔شفقت محمود نے کہا کہ نصاب مکمل کرنے کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی جائیں گی، مارچ اور اپریل میں ہونیوالے امتحانات مئی، جون میں کرانے کی تجویز ہے، اساتذہ کو بلانے کا فیصلہ سکول انتظامیہ کرے گی، ووکیشنل اداروں کو بند نہیں کر رہے، ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا، میڈیکل اور انجینئرنگ کالج کے امتحانات بھی ملتوی ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button