انالله وانا اليه راجعون، 34پاکستانی لقمہ اجل بن گئے، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں کورونا وبا کے مزید 2 ہزار 756 افراد کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار756 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے جب کہ مزید 34 اموات سامنے آگئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار929 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار329، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 508،

خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار599 اور بلوچستان میں 16 ہزار 810 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی تھی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا تھا۔جس کے بعد ستمبر کے وسط سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے اور یومیہ کیسز جو سیکڑوں میں اور اموات جو درجن سے بھی کم ہونا شروع ہوئی تھیں وہ بالترتیب اب ہزاروں اور درجنوں میں پہنچ چکی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button