یااللہ رحم فرما! پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر،59افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں کورونا وبا مزید شدت اختیار کرنے لگی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2665 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 983 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح ملک میں اب تک کوویڈ 19 کے مجموعی طور پر 51 لاکھ 80 ہزار 26 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ ایک روز میں ملک بھر میں 2 ہزار 665 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس طرح ملک بھر میں کویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہوگئی ہے جن

میں سے 3 لاکھ 29 ہزار 828 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 59 افراد کورونا کے ہاتھوں جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں اس طرح ملک میں جاں بحق ہونے والے مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہزار 662 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 6 83 ہے جن میں سے ایک ہزار 653 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کر کے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور نتائج کی ذمہ دارپی ڈی ایم پر ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویشناک ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا۔ کراچی 148، لاہور 114، اسلام آباد میں 65فیصد مریض وینٹی لیٹرپرگئے ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ اسلام آباد اورملتان میں وینٹی لیٹر کا استعمال 70فیصد ہے۔ پشاور اور ملتان میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button