ٹیکسٹائل انڈسٹری بحال، نوکریاں ہی نوکریاں ، بے روزگار افراد کو خوشخبری سنادی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے جبکہ ملکی معیشت بھی کافی مضبوط ہو گی ۔ لاہور میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم عمران خان کے سر ہے، وزیراعظم کی پالیسیوں سے ٹیکسٹائل صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملکی معیشت مضبوط اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت

کی جانب گامزن ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سسے بتاتے صوبائی وزیر نے کہا ٹریڈنگ انڈیکس اوپرگیا ہے، صرف نومبر میں ٹریڈنگ انڈیکس 79 فیصد اضافہ ہوا ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے، معاشی اشاریے واضح نشاندہی کررہےہیں، وزیر اعظم دنیا کی نظر میں دن بدن اعتمادحاصل کررہے ہیں۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کے باعث دنیا پاکستان پر اعتماد کرنا شروع ہو گئی ہے ، وزیراعظم کی کاوشوں سے ٹیکسٹائل انڈسٹری بحال ہونے جا رہی ہے ۔ ملک استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مزید کامیابیاں ہوں گی، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button