نواز شریف کی والدہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے تصدیق کی ہے کہ ان کی دادی انتقال کر گئی ہیں، آج صبح وہ نماز کے لیے اُٹھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اسی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں ۔اس حوالے سے سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز

عطاء اللہ تارڑ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھی تصدیق کی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا جہاں نواز شریف علاج کے لیے موجود ہیں جب کہ شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شمیم اختر کی میت پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں جبکہ میاں شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں جبکہ مریم نواز شریف پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button