پاکستانی ماہرین کی بڑی کامیابی، کورونا کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کرلیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیارکرلیا، سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے پھیپڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کاجدید آلہ تیارکرلیا ہے۔ڈریپ نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دے دی اور سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کردی ہے۔سی ای او ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے کہا کہ ڈیوائس کا نام کووریڈ ریپڈ آرٹیفیشل

انٹیلی جنس ڈیٹیکشن ہے، ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے۔ڈاکٹرعاصم رؤف کا کہنا تھا کہ کووریڈ ڈیوائس مکمل طورپرمقامی سطح پرتیارکردہ ہے، یہ ڈیوائس سی ٹی اسکین اور ایکسرےکی ریڈنگ سمیت پھیپڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی۔سی ای اوڈریپ نے مزید بتایا کہ کووریڈ سے پھیپڑوں میں کوروناانفیکشن کی مقدارمعلوم ہوسکےگی اور کوروناکےعلاج میں نمایاں مدد ملے گی ، یہ میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سےکم وقت میں نتائج دیتی ہے۔انھوں نے کہا کہ کووریڈ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے، پاکستان کووریڈ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو فراہم کرے گا، یہ ڈیوائس جلد ملک بھرمیں دستیاب ہوگی،سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصمسی ای او ڈریپ کا کہنا تھا کہ کووریڈ ڈیوائس کی مقامی سطح پرتیاری بڑی کامیابی ہے، یہ ڈیوائس نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی تیارکردہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے کورونا وائرس کے پھلاؤ کے بعد معیاری فیس ماسک اور طبی آلات تیار کیے جارہے ہیں اور کئی ممالک میں انہیں برآمد بھی کیا جارہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور یومیہ کیسز اور اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہے جس میں سے 3 لاکھ 28 ہزار 931 صحتیاب ہوئے ہیں جو 88 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 603 تک پہنچ گئی ہیں۔ان حالات میں کووریڈ ڈیوائس کی مقامی سطح پر تیاری وائرس کی تشخیص کے حوالے سے اہم قدم ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button