متحدہ عرب امارات کواسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ایران نے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو خلاف ورزی پر قبضے میں لے لیا۔جمعرات کو ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز علاقائی پانیوں کی خلاف ورزی پر قبضے میں لیا جب کہ عملے کو بھی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈ نے اسی دن 2 ماہی گیروں کو بھی ہلاک کیا تھا۔اگرچہ امارات کی جانب سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور معاضہ ادا کرنے کا بھی کہا گیا تاہم متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے
کیے جانے والے حالیہ معاہدے کے بعد دونوں ممالک میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔) ایران نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے ساتھ دوستی کا اعلان ناقابل قبول ہے۔امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا اعلان مسلمان دشمنوں کی صف میں شامل ہونے کا اعلان ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوری کے وائس چیئرمین امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی نے ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مندوب ڈکاٹر خالد القدومی سیٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کی مدد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران سمیت پوری مسلم امہ کوعلم ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایک عرصیسے اسرائیل کے ساتھ در پردہ تعلقات قائم کررکھے تھے۔ امارات کے علاوہ کئی دوسرے خلیجی عرب ممالک بھی اسرائیل کے خفیہ دوست ہیں مگر اب وہ امریکا کے دبائو کے تحت اسرائیل کے ساتھ اعلانیہ تعلقات قائم کررہے ہیں۔ امیر حسین قاضی زادہ نے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔