شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے عالم دین مفتی انس سے شادی کرلی۔گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ ثناء خان نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر مداحوں کو حیران کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ باقی زندگی اسلامی اصولوں پر عمل کرکے گزاریں گی۔سابقہ اداکارہ بھارت کے عالم دین مفتی انس سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئی ہیں اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔ثناء خان کی شادی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں گزشتہ روز سرانجام پائی اور نکاح کی تقریب میں والدین اور قریبی رفقاء نے شرکت کی۔ثناء خان نے نکاح کے موقع پر سفید فراک جبکہ شوہر مفتی انس نے

بھی سفید کرتا زیب تن کیا ہوا تھا۔ثناء خان نے گزشتہ ماہ جاری بیان میں کہا کہ وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق گزاریں گی۔اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پر طویل پیغام میں کہا کہ آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر رہی ہوں۔میں کئی سالوں سے شوبز کا حصہ ہوں۔اس عرصے میں مجھے ہر طرف سے شہرت عزت اور دولت نصیب ہوئی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔لیکن کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائی کیا اس پر فرض نہیں ہوتا وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں ۔کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ اسے کسی بھی وقت موت آ سکتی ہی اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہی ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کر رہی ہوں خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا۔خیال رہے کہ ثناء خان کو ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت حاصل ہوئی تھی جبکہ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’بمبئی ٹو گوا‘، ’ہلّہ بول‘، ’جے ہو‘ اور ’وجہ تم ہو‘ وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button