پہلا روزہ کب ہو گا؟ پیش گوئی کر دی گئی

دُبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات ایک اسلامی اقدار وروایات پر عمل کرنے والا ملک ہے۔ جہاں پر تمام اسلامی تہوار بہت جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں اور رمضان المبارک کی حُرمت پر بھی سختی سے عمل کرایا جاتا ہے۔امارات میں مقیم لاکھوں مسلمانوں کو ہر سال رمضان المبارک اور عیدین کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے اور وہ کئی ماہ پہلے جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی آمد کس عیسوی تاریخ کو ہو گی۔اس حوالے سے مشہور اماراتی ماہر فلکیات اور عرب یونین آف آسٹرونومی اینڈ سپیس سائنسز ابراہم الجروان نے سال 2021ء کے اسلامی تہواروں کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کر دیاہے۔

شارجہ پلانیٹریم کے ڈائریکٹر الجروان نے پیش گوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 14 اپریل 2021ء کو ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ یو اے ای میں رمضان المبارک کے ہلال کی تشکیل 12 اپریل 2021ء کو شام6:31 پر شروع ہوگی ، اسی وجہ سے اس روز اس کا دکھائی دینا ممکن ہوگا۔یکم رمضان کا چاند اگلے روز 13 اپریل کو صاف طور پر دکھائی دے گا۔ اس وجہ سے امارات میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہو گا۔الجروان کے مطابق 21 مارچ سے 21 جون تک یو اے ای میں بہار کاسیزن ہونے کی وجہ سے اس بار رمضان المبارک میں زیادہ گرمی نہیں ہوگی اور درجہ حرارت درمیانہ ہو گا۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ اس بار عید الفطر 13 مئی بروز بُدھ ہو گی۔ کیونکہ یکم شوال کا چاند 11 مئی 2021 کو طلوع ہو گا تاہم یہ 12 مئی منگل کے روز ہی دکھائی دے گا۔جبکہ یکم ذی الحجہ کا چاند 10 جولائی 2021ء کو دکھائی دینے کا امکان ہے۔اس لیے عید الاضحی یعنی 10 ذی الحجہ 20 جولائی بروز منگل ہو گی۔ جبکہ حج بروز سوموار 19جولائی کو ہو گا۔یہاں بتاتے چلیں کہ عید الفطر اور عید الاضحی کے موقع پراماراتی حکومت کی جانب سے پرائیویٹ ور سرکاری سیکٹر کو تین روز کی تعطیلات دی جاتی ہیں،البتہ ہفتہ وار تعطیلات بھی ساتھ مل جانے پر کئی بار پانچ تعطیلات بھی دے دی جاتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button