گارڈ نے فائرنگ کرکے منیجر کو مارڈالا، ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں لاری اڈا پر 100 روپے کے جھگڑے پر گارڈ نے فائرنگ کرکے اڈا منیجر جاوید کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم عبدالخالق کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم کی جانب سے لاری اڈہ کی شدید فائرنگ کی آواز پر فوری کاروائی کی گئی، ملزم نے لاری اڈا بس سٹینڈ کے مینجر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ اڈا مینجر جاوید کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزم لاری اڈا بس سٹینڈ پر سکیورٹی گارڈ ہے ۔ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالخالق کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضہ میں لے لیا، فائرنگ میں زخمی اڈا منیجر جان بحق ہوگیا، جان بحق ہونے والے کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی، ملزم گارڈ نے 100 روپے کے جھگڑے پر فائر مارا، فائر گلے کے نیچے لگا جس سے مقتول موقع پرجان

بحق ہوگیا، جبکہ ملزم بس سٹینڈ کے گارڈ عبدالخالق کو ڈولفن پولیس کی جانب سے گرفتارکر لیا گیا۔دوسری طرف علماء کمیٹی نے قائد آباد میں بینک منیجر عمران حنیف کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا ، قائد آباد میں سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں بینک منیجر عمران حنیف کے قتل کے بعد ڈی پی او نے تحقیقات کے لیے 7 رکنی علماء کمیٹی قائم کی تھی جس میں تمام مکاتبِ فکر کے عالم دین شامل تھے۔ کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ مقتول عمران حنیف گستاخی کا مرتکب نہیں ہوا تھا ، کمیٹی نے اپنے فیصلے میں مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ اورشفاف تحقیقات کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کا جھوٹا الزام لگا کر نقضِ امن کی کوشش نہ کرے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button