ڈی ایچ اے لاہور اور ویلیو ایسوسی ایٹس کے درمیان معاہدہ

لاہور(کامرس رپورٹر) ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی اور ویلیو ایسوسی ایٹس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے اور ویلیو ایسوسی ایٹس کے درمیان ڈی ایچ اے کے فیز5 میں ’’ویلیو گرین ویو اپارٹمنٹس‘‘ کے تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس موقع پر ویلیو ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو میاں زاہد اسلام کا کہنا تھا کہ ویلیو ایسوسی ایٹس ، ڈی ایچ اے کی تعمیر و ترقی اور صارفین کو بلند معیار زندگی کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ گرین ویو ایگزیکٹو اپارٹمنٹس رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک ممتاز اور منفرد منصوبہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button