ایک ہی اسکول کے 22اساتذہ سمیت 50افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے ایک اسکول میں کورونا وائرس نے 22 اُساتذہ سمیت 50 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سيکنڈری اسکول پی اين ٹی کالونی گذری کے طلبا کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ، ایک ہی اسکول سے اتنے کیسز سامنے آنے کے باوجود صوبائی وزارت صحت تاحال غافل ہے اور وزارت کی جانب سے اسکول کو تاحال سیل نہیں کیا گیا جس سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔مذکورہ اسکول میں 12 تاریخ کو پہلا کیس سامنے آیا تھا لیکن تاحال اسکول بند نہیں کیا گیا۔ والدین نے اسکول پر کورونا کیسز سامنے آنے پر پریشانی کا اظہار کیا

اور کہا کہ اسکول انتظامیہ اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کر رہی۔ اُساتذہ اور والدین نے وزارت صحت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مذکورہ اسکول کو بند کیا جائے تاکہ مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی جبکہ 7 ہزار 603 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 389 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 28 ہزار 931 شفا یاب ہوچکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 26 ہزار 177، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، بلوچستان میں 16 ہزار 699، آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 826 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 799، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 323، اسلام آباد میں 270، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 158 اور آزاد کشمیر میں 134 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button