ڈالر کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

کراچی(نیوز ڈیسک)صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار200 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 50 روپے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا تھا۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار800 روپے ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کمی کے

بعد 96 ہزار 708 روپے ہو گئی تھی۔خیال رہے کہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار350 روپے ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 96 ہزار322 روپے ہو گئی تھی۔دوسری جانب مسلسل تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالرز کی قیمت میں واضح اضافہ، روپے کی قدر میں تشویش ناک گراوٹ، پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 161 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید10پیسے کے اضافے سے 161روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے160.70روپے سے بڑھ کر160.75روپے ہوگئی تاہم قیمت فروخت5پیسے کی کمی سے160.90روپے سے گھٹ کر160.85روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے سے بڑھ کر160.60 اور قیمت فروخت160.90روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button