جو کوئی نہ کرسکا وہ عمران خان نے کردکھایا، بزرگ شہریوں کو ماہانہ کتنا وظیفہ دیا جائے گا؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ’باہمت بزرگ پروگرام‘ کا افتتاح کر دیا ہے۔باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65 سال اور زائد عمر کے افراد کو ہر 3 ماہ بعد 6 ہزار روپے سوشل پینشن کی مد میں دیے جائیں گے۔پنجاب حکومت نے باہمت بزرگ پروگرام کے لیے ابتدائی طور پر 2ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر 2020 سے کیا جائے گا جو کہ تین ماہ جاری رہے گا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، باہمت بزرگ پروگرام ریاست مدینہ کی طرف ایک سنگ میل ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا حصول ایک صبرآزما کام ہے، یہ منصوبہ ابتدائی طور پر

2 ارب روپے کی خطیر رقم سے شروع کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبے سے بزرگ افراد بالخصوص خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام ریاست مدینہ کی جانب ایک مثالی قدم ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے 65 سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 2ارب کا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے تحریر کیا کہ پروگرام کےذریعے ہر تین ماہ بعد 6 ہزارروپے سوشل پینشن کی مد میں دیے جائیں گے اور رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر سے کیا جائے گا جو کہ تین ماہ جاری رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button