ن لیگ کے مزید کتنے اراکین اسمبلی نے حکومت سے رابطہ کرلیا، اپوزیشن میں ہلچل مچ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مزید 8 ایم پی ایز نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا ہے۔جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔نئے ناراض لیگی ارکان کا تعلق سینٹرل پنجاب کے 3 اضلاع سے ہے۔ناراض ایم پی ایز نواز شریف کے حالیہ بیان کے مخالف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل لیگی ایم پی ایز اسلام آباد میں وزیراعظم سے بھی ملاقات کر چکے ہیں،وہ ملاقات بھی طاہر بشیر چیمہ نے ہی کروائی تھی۔12 ایم پیز ایز میں سے پانچ ایسے ایم پی ایز جو اکثر کھلم کھلا بولتے ہوئے نظر بھی آتے ہیں،اور نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کرتے ہیں۔

اور مزید 8 ایم پی ایز سے طارق بشیر کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور جلد ہی ان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہو گی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد گروپ کی تعداد 20ہو جائے گی۔ نئے ناراض لیگی ارکان کا تعلق سینٹرل پنجاب کے تین اضلاع سے ہے۔ناراض ایم پی ایز نواز شریف کے بیانیے کے سخت مخالف ہیں۔۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی تھی ، ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے میاں جلیل احمد شرقپوری اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل ہیں ، جبکہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین ، خانیوال سے محمد فیصل خان نیازی ، چوہدری اشرف انصاری کے بھائی چوہدری محمد یونس انصاری بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں کا حصہ تھے ۔بتایا گیا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے انتخابی حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے ، کیونکہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں ، لہٰذا انہیں عزت و احترام دیں گے ، جبکہ نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ، تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button