انشا اللہ جلد کشمیر آزاد ہوگا، صدر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمیں قوم کی حوصلہ شکنی کے بجائے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت نے صرف ایک سال میں 50 ہزار اسکالر شپ دیں، کرونا وبا کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھے، محصولات بھی بڑھیں۔تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےکشمیرپراقوام متحدہ میں تقریرکی،عالمی سطح پرکشمیرکازکوبھرپوراندازمیں اٹھایاگیا، 5 اگست کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ انشااللہ جلدکشمیرآزادہوگا اورہندوتواکانظریہ مزیدنہیں چلےگا۔

صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمانی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پہلی مرتبہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرایاجارہاہے، احساس پروگرام کےذریعے1کروڑ69لاکھ افرادکومالی امداددی گئی۔صدر عارف علوی نے کہا کہ دنیامیں پاکستان وہ واحدقوم ہےجس نےدہشت گردی کامقابلہ کیا،حکومت آئی توکرپشن کابازارگرم تھامعیشت تباہ تھی، قوموں کی زندگی میں مشکل حالات آتےہیں، کیاکرناچاہیےتھااورکیاکررہےہیں اس پراکثربحث ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نےنصیحتیں کرنےوالوں کوزبردست جواب دیاہے، بھارت میں انتہاپسندی جنم لےچکی ہے، بھارت میں گزشتہ روزکوروناکے70ہزارنئےمریض آئےہیں، ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کرونا کو بھی روکا اور لوگوں کا روزگار بھی چلنے دیا۔صدر مملکت نے کہا کہ کوروناوباآئی توڈرایاجارہاتھالوگ سڑکوں پرمریں گے،اسپتالوں میں جگہ نہیں ہوگی،کوروناوباکےدوران کہاجارہاتھامکمل لاک ڈاؤن کریں، کوروناوباکےدوران مریضوں کابھی اورغریبوں کابھی خیال رکھا، کرونا کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کےذریعےکوروناکوبھی روکااورلوگوں کاروزگاربھی چلنےدیا، موجودہ حکومت آئی توقرضوں کابوجھ اورمعیشت زوال پذیرتھی، پاکستان میں گزشتہ روزکوروناکے600نئےمریض آئےہیں، قوم نےبہترین اندازمیں کوروناکامقابلہ کیا،میڈیانےبھی کوروناکی روک تھام میں اہم کرداراداکیاہے۔صدر مملکت نے کہا کہ قوم کےذہن کلیئرہوں تووژن بنتاہے، اللہ کی مددان لوگوں کوملتی ہےجوغریبوں کاخیال رکھتےہیں، کوروناسےمتعلق ہماری حکومت نےدنیاسےہٹ کراقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون بہت بڑاگیم چینجرہوگا،دیامیربھاشاڈیم پرکام جاری ہے، کامیاب جوان پروگرام بہت بڑاپروگرام ہےنوجوان مستفیدہوں گے، ملک کےمعاشی اشاریےبہتری کی جانب گامزن ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button