نواز شریف کی تقریر پر پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کی منصوبہ بندی کیسے ہوئی،سب سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے ایک سب سے بہترین ہوٹل میں تمام صحافیوں کو کھانے کی دعوت پر اکٹھا کیا گیا۔اس کے بعد ایک مسیج بھی کیا گیا۔ صابر شاکر نے بتایا کہ اس پٹیشن کو دائر کرنے میں جہاں اپنے حمایتی صحافیوں کو مدعو کیا گیا وہیں دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اپنے صحافتی دشمنوں کو بھی بُلایا اور ان کو آفرز بھی کی گئیں لیکن انہوں نے آنے سے معذرت کر لی۔ صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ اس دعوت میں سب

سے شناختی کارڈ بھی مانگے گئے تھے۔میں نام نہیں لوں گا لیکن کافی لوگوں نے اپنے شناختی کارڈز نہیں دئے۔اُس کے بعد ایک میسج کیا گیا ، ایک واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ، جس میں دیکھا گیا کہ این ایس کے نام سے پیغامات سے کیے جا رہے ہیں۔ اب پتہ نہیں یہ این ایس نجم سیٹھی ہے یا نواز شریف خود ہیں۔ یا پھر نواز شریف نے نجم سیٹھی کو ہدایات دیں اور نجم سیٹھی نے گروپ میں میسجز کیے۔ اس میسج میں کہا گیا کہ میں میڈیا کے لوگوں کا ایک گروپ بنا رہا ہوں جس میں نواز شریف، مریم نواز اور دیگر کی تقریر پر پیمرا کی پابندی کو چیلنج کیا جائے گا۔سلمان راجہ نے عدالت میں ہمارا کیس لڑنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، کیا آپ ہمارا ساتھ دیں گے؟

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button