لاہور قلندرز کے فواد رانا نے پی ایس ایل فائنل کی وکٹ پر اعتراض اٹھادیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 کے فائنل کے لیے جیسی وکٹ ہونی چاہیئے تھی ویسی نہیں ملی ۔ پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز کے خلاف فائنل کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فواد رانا کا کہنا تھا کہ فائنل کے مقابلے کے لیے عجیب و غریب وکٹ بنایا گیا ،ہمارے سٹروک پلئیرز پورے میچ کے دوران صرف ایک چھکا ہی لگا سکے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لوگوں کو فائنل میں جیسے چوکوں اور چھکوں کاانتظار ہوتا ہے وہ آج نہیں ہوسکا،اگر سکور زیادہ ہوتا تو میچ کا مزہ بھی آتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شکست کے باوجود وہ زندہ دلان لاہور کی جانب سے کراچی والوں

کو مبارک باد دیتے ہیں، سلمان اقبال ،عماد وسیم اور بابراعظم سمیت سب نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ،آج کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔فواد رانا کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سیزن میں لاہور قلندرز زیادہ محنت کرکے آئے گی اور شائقین کو اور زیادہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 5 کے فائنل میں کراچی کنگز لاہور قلندرز کو شکست دے کر چیمپئن بن گیا۔ کراچی کنگز کو فتح دلانے میں بابر اعظم نے اہم کردار ادا کیا اور متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ بابراعظم نے فائنل میں بیسٹ بیٹسمین آف دی لیگ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button