نوجوان بجلی کے ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ گیا،خطرناک شرط نے نوجوان کی زندگی خطرے میں ڈال دی

صادق آباد (نیوز ڈیسک)انسان ہمیشہ سے خطروں سے کھیلتا رہا ہے۔ پرانے وقتوں میں مختلف خطرناک کرتب کرنے والوں کو جادوگر سمجھا جاتا تھا اور آج انہیں شعبدہ باز اور بازی گر کہا جاتا ہے۔ البتہ آج کے دور میں مخصوص لوگ ہی ایسا کرتے ہیں اور وہ کسی سرکس وغیرہ میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اسی طرح خطرناک کام کرنے کی شرطیں بھی ہمیشہ سے لگتی آرہی ہیں۔کچھ لوگ پیسوں کیلئے اور کچھ اپبی بہادری ثابت کرنے کیلئے ایسی ایسی شرطیں لگا لیتے ہیں کہ اکثر سننے والوں کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ ایسی شرط رکھ دیتے ہیں جو کہ دوسرئ شخص کو سرکس کا شعبدہ باز

بننے پر مجبور کر دیتی ہے اور یہ لوگ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر شرط پوری کرنے پر تل جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ چولستان کے علاقے صادق آباد میں پیش آیا، جہاں بجلی کی ہیوی ٹرانمشن لائنز کیلئے دیو قامت کھمبے نصب کیے جارہے ہیں۔صادق آباد کے چک نمبر 210 بی میں نوجوانوں نے بجلی کے کھمبے پر چھرنے کی شرط لگا لی اور اسی شرط کو پورا کرنے کیلئے ایک نوجوان کھمبے کے اوپر چڑھ گیا۔واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان بہت تیزی سے ایک کھپبے پر چھڑا اور پھر بلندی پر پہنچ کر دونوں ہاتھ فضا میں لہرا لہرا کر اپنی جیت کا جشن بھی مناتا رہا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غافل نوجوان نے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہ کی اور بغیر کسی مقصد کے اپنی جان خطرے میں ڈال لی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں نے نوجوان کے اس عمل کو احمقانا قرار دیا اور کچھ لوگوں نے کہا کہ اس نوجوان کو تلاش کر کے سزا دینی چاہیے تا کہ کوئی اور ایسی حرکت نہ کر سکے کیونکہ بغیر حفاظتی اقدامات کہ یہ عمل جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر چیز کی ذمہ داری حکومت یا اداروں کی نہیں ہوتی انسان کی اپنی بھی ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور والدین کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائیں کہ کون سا عمل ان کیلئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے تا کہ وہ کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچ سکین۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button