چاچا کرکٹ کی وفات کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبر غلط ثابت ہوئی ،مرنے والا شخص پی سی بی کے سابق ہیڈ گراؤنڈ مین حاجی بشیر ہیں، شکل میں مماثلت کی وجہ سے لوگ انہیں چاچا کرکٹ سمجھ بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چاچا کرکٹ کے انتقال کی بے بنیاد خبریں گردش کرنے پر چاچا کرکٹ خود میدان میں آگئے اور اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا، اور تمام افواہوں کو رد کردیا۔پی سی بی کے سابق ہیڈ گراؤنڈ مین حاجی بشیر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،حاجی بشیر نے 50 سال سے زائد پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیں ،ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ

سینٹرز کی پچز حاجی بشیر نے بنائیں،پی سی بی سے ریٹائرمنٹ کے بعد حاجی بشیر لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے،ماجد خان، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق ،ویوین رچرڈز سمیت دنیا کے ٹاپ سٹارز حاجی بشیر کی بنائی وکٹوں پر کرکٹ کھیلے۔سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کرکٹ گراؤنڈ کے سینئرگراؤنڈ مین حاجی بشیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،انہوں نے پی سی بی اور دنیا کرکٹ کی50 سال سے زائد خدمت کی،تمام عالمی کرکٹرز ان سے اچھی طرح واقف ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button