سعودی عرب سے افسوسناک خبر، کتنے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ، جانئے

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 2017ء سے جاری اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 45 لاکھ کے لگ بھگ غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جن میں لاکھوں پاکستانی شامل ہیں۔ ان میں ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز، کفیل سے فرار ہونے والے اور دیگر جرائم میں سزا یافتہ افراد شامل ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں سعودی عرب سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کا ایک قافلہ بھی آج سعودی ایئر کی خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچ گیا ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق سعودیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 160پاکستانیوں کو سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے پاکستان بھجوایا گیا۔جو آج صبح کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ یہ سعودی پرواز ریاض سے کراچی اُتری تھی۔ ان ڈی پورٹ پاکستانیوں کی الگ قطار لگا کر ان سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن کارڈ وصول کیے گئے۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے ضروری کارروائی کے بعد انہین گھر جانے کی اجازت دے دی۔ ایئرپورٹ پر ہی ان مسافروں کی کورونا سے متعلق مکمل اسکریننگ بھی کی گئی۔واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔مختلف ویزہ خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو پہلے جدہ کی شمیسی جیل میں منتقل کیاجاتا ہے ، جو تارکین کی عارضی جیل کے طور پر جانی جاتی ہے۔ ان قید کیے گئے افرادکے سفارت خانوں سے رابطہ کر کے ان کی سفری دستاویزات تیار کروائی جاتی ہیں۔ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ان تارکین کو سعودیہ سے واپس ان کے ممالک بھیج دیا جاتا ہے اور ان کے سعودی عرب میں داخلے پر عارضی یا مستقل پابندی بھی عائد کر دی جاتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button