کروڑوں کی کرپشن ، نیب نےشہباز شریف کی بیٹی اور داماد کیخلاف سخت قدم اٹھالیا

لاہور (نیوز ڈیسک)قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے خلاف ایک اور کرپشن ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کے بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس فائل کردیا۔ رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر پر 37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔دائر کردہ ریفرینس کے مطابق صاف پانی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مد میں 13 کروڑ سے زاید کی کرپشن کی گئی۔سامان کی مہنگے داموں خریدارے کے باعث 13 کروڑ 32 لاکھ کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ سولر ورک کی مد میں قومی خزانے کو 8 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ریفرینس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی رابعہ اور داماد عمران یوسف نامزد ہوچکےہیں۔ علاوہ ازیں ان کے دونوں بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کے مقدمات چل رہے ہیں۔گزشتہ روزاحتساب بیورو نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دور میں اسپتالوں کے لئے مبینہ طور پر مہنگی ادویات خریدنے اور اسپتالوں کا سامان مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت اور صاحبزادے سلمان کو پیش ہونے کا آخری موقع دیدیا ہے۔ 12 نومبر کو شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کے مطابق نصرت شہباز کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے، شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف، حمزہ کے وکیل نے ریفرنس پڑھنے کیلئے 15 روز کی مہلت مانگی ہے۔ عدالت شہباز شریف، حمزہ کے وکیل کی استدعا منظور کرتی ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران، داماد ہارون یوسف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button