بھارت اور بنگلہ دیش کو ملنے والے آرڈرز پاکستان کو ملنا شروع ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری ایکسپورٹ بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، حکومت کا کام صنعتکاروں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے، مافیا نے گٹھ جوڑ کر کے چینی کی قیمت بڑھائی، جو جائز منافع کمائے اسے ٹیکس بھی دینا چاہیئے۔ وزیراعظم عمران خان نے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا فیصل آباد میں ہائیکورٹ کے قیام کے مطالبے سے متفق ہوں، ہائیکورٹ ہر ڈویژن کی سطح پر ہونی چاہیئے، جو بلدیاتی نظام لیکر آ رہے ہیں یہ پاکستان کا بہترین بلدیاتی نظام ہوگا، پوری دنیا میں ہر شہر کا اپنا میئر ہوتا ہے، اس کا اپنا نظام ہوتا ہے، پوری دنیا میں بڑے شہروں کا میئر اپنی کابینہ بناتا ہے،

میئر کے الیکشن براہ راست ہوں گے، ماضی کے تجربات سے سیکھ کر نیا بلدیاتی سسٹم لا رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا فیصل آباد میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور مقامی حکومتوں کا ایسا نظام لارہے ہیں جس سے عوام خوش ہوں گے، مقامی حکومتوں کے نظام میں ہرشہر کے میئر کا براہ راست الیکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی فنڈ سے شہر ٹھیک نہیں ہوسکتے ، لاہور پر پیسہ خرچ کیا تو باقی شہر پیچھے رہ جائیں گے۔معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان پر تاریخی قرضے چڑھے ہوئے ہیں، حکومت میں آئے تو 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا لیکن دوست ملکوں نے مدد کی جس سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں روپے کی قدر کو مصنوعی طورپربرقراررکھ کر نقصان کیا گیا، کرنسی گرنے سے منہگائی ہوئی جس پر حکومت کو برا بھلا کہا گیا لیکن آج صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے پاکستان کی درآمدات بڑھیں، سرمایہ کاروں، بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر کام جاری ہے، برآمد کنندگان کو مراعات دینے سے برآمدات بڑھنے لگی ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا کی دوسری لہر آ رہی ہے،کیسز بڑھ رہے ہیں، اس وجہ سے آج کی تقریب میں مہمانوں کی تعداد 300 سے زیادہ نہیں رکھی، سب لوگ ماسک ضرور پہنیں، کورونا کی صورتحال بگڑی تو معیشت پر بھی اثرات ہوں گے، الیکشن سے پہلے یہاں آیا تو صنعتیں بند ہو رہی تھیں اور

مشکل حالات تھے، لیکن آج اتنا کام ہے کہ یہاں ٹیکسٹائل کی لیبر نہیں مل رہی، انڈسٹری بڑھے گی تو قرضوں کا پہاڑ اتار سکیں گے، اب ہمیں ٹیکسٹائل صلاحیتوں کے لیے انسٹی ٹیوٹ بنائیں گے، فیصل آباد کی سڑکوں پر سرمایہ کاری کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لیے بھی بڑا پیکیج تیار کیا ہے، اس لیے نہیں کہ ان دونوں شہروں نے مجھے ووٹ دیا ہے بلکہ اس لیے کہ کراچی اور فیصل آباد اوپر جائیں گے تو ملک اوپر جائے گا، یہ الگ بات ہے کہ آپ دونوں شہروں میں اتنا شعور تھا کہ آپ نے صحیح پارٹی کو ووٹ دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button