کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، وہ صوبہ جہاں دوبارہ لاک ڈائون کا فیصلہ کرلیا گیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا جب کہ سرکاری و نجی دفاتر، ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام مقامات پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف

دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام تفریحی مقامات شام 6 بجے کے بعد بند کردیے جائیں گے، شاپنگ مالز، مارکیٹ، شادی ہال اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 37 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 230 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 24 ہزار 871 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 3 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 263 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں کورونا کے 3 ہزار900 مریض زیر علاج ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 640 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 362 مریض زیر علاج ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 131 ہے۔خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 42 ہزار 815 ہے اور ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار 432 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 9 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 760 تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button