جب تک مساجد ہمارا مرکز رہیں ہم دنیا پر حکمرانی کرتے رہے،مفتی منیب الرحمن

کراچی(نیوز ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں ۔جب تک مساجد میں اللہ تبارک تعالیٰ کے حضور سجدے ادا ہوتے رہیںگے اس کا ثواب ان مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو ملتا رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری کے علاقے بہار کالونی میں جامع مسجد ہزارہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسجد کمیٹی کے صدر حاجی محبوب الٰہی اور دیگر بھی موجود تھے ۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مساجد ہماری شان کی علامت ہیں ۔یہاں صرف نمازوں کی ادائیگی نہیں ہوتی ہے ۔تاریخ بتاتی ہے کہ امور مملکت بھی مساجد سے چلائے جاتے رہے اور جب تک مساجد ہمارا مرکز رہیں ہم

دنیا پر حکمرانی کرتے رہے ۔ہمیں اپنی مساجد کو ایک مرتبہ پھر اپنے مرکز میں بدلنا ہوگا اور تمام سماجی و معاشرتی کا مسائل حل ان ہی مساجد میں نکل سکتا ہے ۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مساجد کے میناروں سے بلند ہونے والی اذانیں ہمارے ایمان کو ایک نئی تازگی بخشتی ہیں ۔ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو اللہ کی زمین پر اس کے گھر کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔اس نیک کام میں حصہ لینے والے افراد قابل تحسین ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کو اس کا بے حساب اجر دے گا ۔جب تک اس مسجد میں نماز کی ادائیگی ہوتی رہے گی اور مسلمان اللہ کے حضور سجدہ ادا کرتے رہیںگے اس وقت تک اس کا ثواب اس کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو ملتا رہے گا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button