یااللہ رحم فرما!37افراد جان کی بازی ہار گئے،پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 208 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہو گئی ہے۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید سینتیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 230 ہو گئی ہے، جب کہ 1 ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 362 ہے،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 954 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 788 ہوگئی۔کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 544 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 50 لاکھ 18 ہزار 483 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button