پی ایس ایل فائنل معرکہ ،آسٹریلوی صحافی نے لاہور قلندرز کی کامیابی کے لیے ’انشاءاللہ‘ کہہ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتے ہوئے فرنچائز کے پی ایس ایل چیمپئن بننے کے لیے ’’انشاءاللہ‘‘ کہہ دیا۔ڈینس فریڈمین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کے ہمراہ پی ایس ایل کے دوران پاکستان میں لی گئی ایک سیلفی شیئر کرکے کیپشن میں ’’انشاءاللہ‘‘ لکھا ،ڈینس فریڈمین ٹویٹر پر اپنا نام تبدیل کرتے

رہتے ہیں اور اس وقت انہوں نے اپنا ٹویٹر کا نام ’’ڈینس قلندرز‘‘ رکھا ہوا ہے ، وہ پی ایس ایل کی ہر فرنچائز کی سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں ۔اس سے قبل رواں سال فروری،مارچ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 5 کی کوریج کے لیے پاکستان آنے والے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے بھارت کا مذاق اڑانے اور پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے گانا ریلیز کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button