حکومت نے 15دن کیلئے لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر میں 20 نومبر سے 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں 20 نومبر سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر آزاد کشمیر میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شادی بیاہ ودیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی،

تاہم مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔ اس کے علاوہ 15 روز تک تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے، دینی مدارس، شادی ہالز، کھیلوں کے گراؤنڈ اور پارک بند رہیں گے۔ ہسپتالوں میں او پی ڈی سروسز بند جبکہ ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔ سیاحت پر بھی 15 دن کے لئے پابندی ہوگی۔اجلاس میں بیرون ملک اور بیرون آزاد کشمیر مقیم کشمیریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست کی گئی ہے۔ تمام کاروباری مراکز دفاتر بند ہوں گے۔ سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد حاضری رکھی جائے گی۔ صرف لازمی خدمات کا کاروبار ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا۔سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں کل 1336 کورونا مریض ہیں جن میں سے دارالحکومت مظفر آباد میں 550 ایکٹو کیسز ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 1283 کورونا مریض گھروں میں قرنطینہ جبکہ 53 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button