چارسالہ علیشا کی حالت زیادہ بگڑ گئی، چند گھنٹے انتہائی اہم

کراچی(نیوز ڈیسک) کشمور میں زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی این آئی سی ایچ میں زیر علاج ہے۔پروفیسر جمال رضا کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت بگڑ گئی ہے، چند گھنٹے بہت اہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچی کو شدید انفیکشن ہے۔ادویات سے ٹھیک کر رہے ہیں۔بچی کا گذشتہ روز دوسرا آپریشن کیا گیا تھا۔ڈاکٹرز نے لوگوں بچی کی جلد صحیتابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے بچی کی عیادت کی، ان کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ اور ڈاکٹر کہیں گے تو بچی کو آغا خان اسپتال لے جاؤں گا۔بچی کو آغا خان اسپتال منتقل کرنے سے متعلق ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔

گذشتہ روز بھی سندھ کے ضلع کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کی حالت اچانک خراب ہوگئی، انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج بچی کو اینٹی بائیوٹکس دی جارہی ہیں اور ڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی میں ہے۔قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ 4 سالہ بچی علیشہ کی حالت پیرکویکدم خراب ہوئی اور اس کے پیٹ میں زخموں سے خون رسنا شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر حلیمہ، ماہر امراض اطفال ڈاکٹر ناصر اور ڈاکٹر نعیمہ شامل ہیں، انہوں نے فوری بچی کا معائنہ کیا اور بچی کے زخموں کو صاف کرکے اسے دوبارہ بند کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچی کے زخموں کو صاف کرکے ٹانکے دوبارہ لگا دیئے گئے ہیں، بچی کو اب بھی اینٹی بائیوٹکس دی جارہی ہیں اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔واضح رہے کہ کشمور میں درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کی وجہ سے پوری قوم دکھی ہے۔بچی کی بازیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اے ایس آئی محمد بخش بھی گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ بچی کی حالت دیکھی نہیں جا رہی تھی،ڈاکٹر بھی 6 گھنٹے تک روتا رہا۔گ

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button