رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگیں، حکومت کا فیصلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے اختتام پر این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا صرف تعلیم کے شعبے کو بند کرنا مناسب نہیں ہے،

ہر جگہ احتیاط پر زور دیا جائے۔سعید غنی نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ریسٹورنٹ، کاروبار اور مارکیٹیں چلنے کی بات کریں اور اسکولز پر پابندی کی، اگر باقی شعبوں پر پابندی نہیں تو پھر ہم اسکولز بند کرنے کے حامی بھی نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غیرمقبولیت کی انتہا پر پہنچ چکی ہے، الیکشن کمیشن خود کو غیر جانب دار کہہ رہاتھا لیکن دھاندلی روکنے میں ناکام ہوا۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ جس دن بلاول بھٹو کا جلسہ موخر ہوا اس دن وفاقی وزرا گلگت میں موجود تھے اور ان کا جلسہ بھی ہوا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ دن کو جیت اور رات کو شکست کی خبر موصول ہوئی، دھاندلی تو ہوئی تھی اور ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button